• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس میں اولڈ راوئینز یونین کی تقریب حلف برداری

لاہور(خبر نگار) گورنر ہاؤس لاہور میں اولڈ راوئینز یونین کی تقریب حلف برداری ہو ئی ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی سے حلف لیا- وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بھی شرکتکی ، ڈی ای جی جہانزیب نذیر خان نے بطور صدر ،ڈاکٹر عبدالباسط نے نئے جنرل سیکرٹری،طیب حسین رضوی نے بطور سینئر نائب صدر محمد جہانگیر اقبال خان نے بطور فنا نس سیکرٹری حلف لیا،ڈاکٹر تنویر حسین بھٹی، ربیعہ افضل واہلہ عثمان سعید اور کرن خورشید بھی نئی ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل ہیں ، گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیم کے بغیر کوئی ادارہ بھی ترقی نہیں کر سکتا ۔ تقریب حلف برداری میں و ی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین