• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ اداروں میں انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

لاہور(خبر نگار)یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورنے انجینئرنگ اداروں میں انٹری ٹیسٹ 2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔صوبہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے پروگرامز میں داخلے کیلئے آن لائن انٹری ٹیسٹ ہوگا، امیدواران کو کمپیوٹرپرٹیسٹ دینے کی راہنمائی کیلئے 21 اور 22 مئی کو ورچوئل یونیورسٹی کے مختص کردہ امتحانی مراکز میں موک/تجرباتی ٹیسٹ لیا جائے گا جبکہ حتمی ٹیسٹ 24 تا 27 مئی کو لیا جائے گا۔اسی طرح انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 31 مئی کو کردیا جائے گا۔طلباء انٹری ٹیسٹ سے متعلق تمام معلومات یو ای ٹی لاہور کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین