• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرغون ہاؤسنگ اسکیم کے ڈیلی ویجز ملازمین 4 ماہ سےتنخواہوں کو ترس گئے

کوئٹہ(پ ر) سابق نائب ناظم محمد انور بازئی اور حمید اللہ بازئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زرغون ہاؤسنگ اسکیم میں آٹھ کلاس فور ڈیلی ویجز ملازمین چھ سال سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تنخواہ چار مہینے سے بند ہے۔ اب جبکہ رمضان شریف آنے والا ہے تنخواہیں نہ ہونے کے سبب ان ملازمین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ یہ ملازمین زرغون ہاؤسنگ اسکیم کیساتھ کلی سرہ غوڑ گئی میں رہتے ہیں اور دن رات اسکیم میں حاضر خدمت ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ جام کمال،چیف جسٹس بلوچستان جمال مندوخیل، چئیرمین کیو ڈی اے مبین خان خلجی،ڈی جی کیو ڈی اے ،سیکرٹری کیو ڈی اے سے پر زور اپیل کی کہ ان ملازمین کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے۔ اور ان کو چار ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور انہیںمستقل کیا جائے۔
تازہ ترین