• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،قومی وطن پارٹی

کوئٹہ(پ ر)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سمیع خان لونی‘جنرل سیکرٹری جلیل خان بازئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قائم و دائم ہے پی ڈی ایم کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں عید کے بعد پی ڈی ایم قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی اس فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی اور بے روزگار کے حوالے کیا ہے غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے عوام سے عمران خان کو کوئی نہیں بچا سکتا‘ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد ہے اور ایسے کوئی ختم نہیں کرسکتا پی ڈی ایم ہی کے پلیٹ فارم سے نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ کریں گے انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو وعدے کیے جارہے ہیں ان پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا رمضان المبارک کی آمد ہے مگر عوام اپنے بچوں کو راشن لانے کی استطاعت نہیں رکھتے سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا ہے جس کی وجہ سے آج ملک کے عوام مہنگائی اور زیادہ بلوں کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بچانے کیلئے واحد راستہ یہی ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے چھٹکارا مل جائے انہوں نے کہاکہ پاکستان واحد ملک ہے جن پر ہمیشہ ایسے حکمرانوں کو مسلط کیا ہے جنہوں نے ملک اور عوام کی مفاد کی بجائے اپنے ہی مفادات کو ترجیح دی ہے۔
تازہ ترین