• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل ٹولے نے ملک کو عالمی سطح پر تنہا کردیا‘ حافظ حمداللہ

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جمعیت نے مسلط جابر حکومت کو شروع دن سے ہی تسلیم نہیں کیا کوئی ساتھ دے یا نہ دے جمعیت ظلم کے نظام کیخلاف مقابلہ کرے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز لوئردیر میں جمعیت طلباءاسلام دیر پائین کے زیراہتمام دینی و عصری اداروں سے فارغ التحصیل طلباء کے اعزاز میںمنعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شرکاء سے جمعیت سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو شیخ الحدیث حضرت مولانا سعید الرحمن حقانی شیخ القران والحدیث قاضی فضل اللہ روغانی جمعیت طلبااسلام کے صوبائی صدر رحمت شہزاد ضلعی صدر حافظ اسراراللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا حافظ حمداللہ نے کہا کہ ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملک عالمی تنہائی کا شکار ہے نااہل ٹولے نے ملک کوسیاسی دفاعی اقتصادی اورمعاشی لحاظ سے تنزلی کی جانب دھکیل دیا ہے حکومت کو مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں ۔
تازہ ترین