• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس ایس کیڈر کے سینئر افسران کا گرینڈ الائنس کی ہڑتال سے اظہار لاتعلقی

کوئٹہ (پ ر)بی ایس ایس کیڈر کے سینئر افسران کا اہم اجلاس کوئٹہ کلب میں ہوا جس میں بی ایس ایس ایسو سی ایشن کی طرف سے گرینڈ الا ئنس کی ہڑتال میں شرکت کرنے کی عمل کی مذمت کی گئی اور یہ محسوس کیا گیا کہ کابینہ نے ایسوسی ایشن کے منشور کی نہ صرف خلاف ورزی کی ہے بلکہ سیکرٹریٹ گروپ کے افسران کے مفادات کو بھی نقصان پہنچایا ہے جو کسی صورت مناسب نہیں ایگزیکٹیو باڈی اور جنرل باڈی کی منظوری کے بغیر گرینڈ الائنس بنانا اور افسران کو اعتماد میں لئے بغیر صوبے کی تنظیموں کو سیکرٹریٹ کے سامنے بٹھایاگیا بی ایس ایس گروپ افسران حکومتی پالیسی بنانے کا حصہ ہے اور اس طرح کے غیرقانونی عمل کا حصہ بھی نہیں بنے گی افسران نے گرینڈ الائنس کی ہڑتال سے مکمل لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے اہم اجلاس منعقد کرنے کافیصلہ کیا۔
تازہ ترین