• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی خبروں کی تردید

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے مختلف اخبارات میں سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک کاکڑ کے خلاف عدم اعتماد کے تحریک کی خبروں کی تردید کی ہے۔ گزشتہ روز بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ترجمان ندیم شاہ بخاری کے مطابق ہم عبدالمالک کاکڑ کی صدارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ بیان میں انہوں نے پرنٹ والیکٹرک میڈیا سے اپیل کی ہے کہ سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن تنظیمی بیان پریس سیکرٹری کے دستخط سے باقاعدہ لیٹر پیڈ پر جاری کرتی ہے۔ لہذا میڈیا تنظیم سے متعلق کسی بھی خبر کیلئے پریس سیکرٹری سول سیکرٹریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن سے تصدیق کرلیا کرے ۔
تازہ ترین