• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں زیرحراست ملزم پر حملےکا مقدمہ 5 نامعلوم افراد کیخلاف درج

ملتان (سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں ڈی جی خان پولیس کے زیر حراست قیدی پر حملہ کا مقدمہ تھانہ کینٹ ملتان میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ 4 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔تھانہ راکھی متہ ڈی جی خان کے سب انسپکٹر مشتاق نے پولیس کو درخواست دی کہ ڈی جی خان سے قتل کی ایف آئی آر میں نامزد ملزم عقیل کو میڈیکل بورڈ کے لئے نشتر ملتان لائے تھے۔نشتر پہنچتے ہی کالو،جمال،حمید،شوکت و نامعلوم افراد نے حملہ کیا عقیل زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کینٹ نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین