• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی مرکز پر موٹرسائیکل پارکنگ فیس ختم کی جائے، محمد عمر

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ، تاجر رہنما محمد عمر نے کہا کہ رحمہ سنٹر کی موٹرسائیکل پارکنگ اسٹینڈ اور پلازہ ہذا میں لگے ہولڈنگ پبلسٹی بورڈ غیر قانونی ہے،رحمہ سنٹر کی انتظامیہ نے مافیا کیساتھ ملی بھگت کر کے ناجائز طریقے سے پلازہ میں آنے والے شہریوں سے پیسے بٹور رہے ہیں جس کی وجہ سے دکانداروں کے کاروبار متاثر ہورہا ہے،محمد عمر نے مزید کہا کہ پلازہ کی پارکنگ فیس جوپہلے دس روپے تھی اب بیس روپے فی موٹرسائیکل شہریوں سے وصول کی جاتی ہے جس کو فوری طور پر ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔
تازہ ترین