• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) کا ’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ عوامی رابطہ مہم کا آغاز

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین نے ووٹ کو عزت دو یونین کونسل کی سطح پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں ضلعی صدر روبینہ خلیل، جنرل سیکریٹری خولہ امجد نے خواتین عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات کی ابھی سے تیاریاں شروع کردیں اور قائد میاں نواز شریف کے بیانیہ کو عام شہری تک پہنچائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے خواتین عہدیداران وکارکنان سے کی گئی ملاقات میں کیا روبینہ خلیل ، خولہ امجد نے مزید کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے بعد ملتان میں خواتین ورکرز منعقد کیاجائے گا جس میں پارٹی کے مرکزی رہنما شرکت کریں گے۔
تازہ ترین