• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحقین کو احساس کفالت امدادکی فراہمی آج سے شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں احساس کفالت پروگرام کےتحت مستحقین کو امداد کا سلسلہ آج 12اپریل کو شروع ہوگا‘ گورنمنٹ ہائی سکول دولت گیٹ‘ ہائی سکول بستی خداداد اور گورنمنٹ سکول علی گڑھ سمیت مختلف تعلیمی ادارے سنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں مستحقین صبح 9بجے سےشام 5 بجے تک امدادی رقوم وصول کریں گے۔ 19اپریل کو سکولز کھلنے کے بعدوہاں یہ سنٹرز بند ہو جائیں گے۔
تازہ ترین