• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے واٹر سپلائی اور سیوریج لائن، شہریوں نے روڈ پر کام رکوا دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیوڑہ چوک سے لے کر ٹھوکر چوک تک واٹر سپلائی لائن اور سیوریج لائین کے کراس کی منظوری کے باوجود ٹھیکیداراور ایم ڈی اے نے من مانی کرتے ہوئے روڈ کی تعمیر جاری رکھی ہوئی ہے، جس پر اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور روڈ کی توسیع کا کام رُکوا دیا اور مطالبہ کیا کہ پہلے واٹر سپلائی اور سیوریج لائن کے کراس کے کام کو مکمل کیا جائے بعد میں روڈ کی تعمیر کی جائے۔وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر کی ہدایت پر عامر بھٹی نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو بتایا کہ وفاقی وزیر مملکت ملک عامرڈوگر نے آپ لوگوں کو مطالبات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے کمشنر ملتان ،ڈی سی ملتان ،ڈی جی ایم ڈی اے، ایم ڈی واسا، ڈائیریکٹر ورکس واسا شہزاد منیر اور غلام نبی کے ساتھ کمشنر آفس میں میٹنگ رکھ لی ۔جب تک واٹر سپلائی اور سیوریج کا کام مکمل نہیں ہوگا اس وقت تک روڈ نہیں بنے گا۔ 3 دن پہلے ڈی سی ملتان نے موقع پر وزٹ کرکے محکمہ واسا کے حکام کو 15 دن کے اندر آبادی کے کراس اورواٹرسپلائی لائین ڈالنے کا ٹاسک دیا تھا لیکن ٹھیکیدارنے اس کوبھی خاطرخواہ نہ لائے اور ڈائیریکٹر ورکس ایم ڈی اے غلام نبی اپنی من مانی کرتے ہوئے روڈ کی تعمیر کو جاری رکھا جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔
تازہ ترین