• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورپولیس کا کریک ڈائون ٗ ،ایک ہفتہ میں423افراد گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رواں ہفتے کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 423 افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان میں منشیات سمگلرز، منشیات فروش اور دیگر جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 11کلو گرام آئس، 26 کلو گرام سے زائد افیون، 5کلو گرام ہیروئن، 67 کلو گرام سے زائد چرس، 22بوتل شراب، 141 عدد پستول، 17 عدد کلاشنکوف، 11 عدد رائفل، 4 عدد کالاکوف،12عدد شارٹ گن اور ہزاروں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، کریک ڈاون کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے جس کے دوران گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ سی سی پی او پشاور عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کی نگرانی میں پشاور پولیس نے امن و امان کی قیام کی خاطر سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں، رواں ہفتے کے دوران خصوصی کارروائیوں کے دوران اب تک 423 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں منشیات سمگلرز، منشیات فروش اور دیگر جرائم میں ملوث افراد شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 11کلو گرام آئس، 26 کلو گرام سے زائد افیون، ہیروئن 5کلو گرام ، 67 کلو گرام سے زائد چرس، 22بوتل شراب، 141 عدد پستول، 17 عدد کلاشنکوف، 11 عدد رائفل، 4عدد کالاکوف،12عدد شارٹ گن اور ہزاروں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، کریک ڈاون کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے جس کے دوران گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین