• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلٹی سٹورز سے اشیائے خوردنی سستے داموں خریدنے میں دشواریوں کا سامنا

پشاور( وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں حکومتی دعوئوں کے برعکس شہریوں کو یوٹیلٹی سٹورز سے اشیائے خوردنی سستے داموں خریدنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہر کے مختلف مقامات پر قائم یوٹیلٹی سٹورز کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگنے کے باعث باری کے انتظار میں گھنٹوں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں ۔گزشتہ روز پشاور کینٹ کے علاقے گلبرگ میں قائم یوٹیلٹی سٹور کے باہر سینکڑوں کی تعداد میں شہری اشیائے ضرورریہ کی خریداری کیلئے قطاروں میں کھڑے دکھائی دیئے ۔شہریوں نے بتایا کہ سٹور انتظامیہ صوبائی وزیر کے انتظار میں ہیں اور انہوں نے لائن میں کھڑے شہریوں سے کہا ہے کہ جب تک وزیر موصوف نہیں آتے اسٹور کے دروازے شہریوں کے لئے نہیں کھولے جاسکتے۔ اس صورتحال پر شہریوں نے حکومت کے رمضان پیکیج کو علامتی قرار دیتے ہوئے اسے قوم کی انکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرا ر دیا جبکہ سرکی گیٹ میں واقع یوٹلیٹی سٹور پر تو تالے پڑے تھے جسکی وجہ سے شہری دو دراز علاقوں میں واقع یوٹیلٹی سٹورز کا رخ کرنے پر مجبور رہے ۔
تازہ ترین