• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مہنگائی اور بد امنی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ،حاجی غلام علی

پشاور( جنگ نیوز) جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی ایگزیکٹیو کونسل کے رکن حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ ملک میں بیروزگاری‘ مہنگائی اور بد امنی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے آئے روز ملک میں بجلی‘ سوئی گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صداقت خان کی جانب سے اکاخیل ورسک روڈ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں سے درجنوں کارکنوں نے اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پی کے 66 کے امیر قاری بلال اور الحاج سیف اللہ بھی موجود تھے۔حاجی غلام علی نے کہا کہ اس وقت ملک انتہائی مشکل حالات سے دو چار ہے مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا آئے روز مہنگائی میں اضافہ حکومت کا منشور بن چکا ہے ۔ملک آئی ایم ایف کی کالونی بن چکی ہے آئی ایم ایف کے کہنے پر آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے حکومت کی جانب سے 14 سو ارب روپے ٹیکس لاگو کرنے کے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ جو حکومت کی ناکامی ہے جس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ کپتان اور ان کی ٹیم ناکام ہو چکی ہے اب کھلاڑیوں کی نہیں بلکہ کپتان کی تبدیلی کا وقت آچکا ہے ۔
تازہ ترین