• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم کے رکن کو سات سال قید و جرمانہ کی سزا

پشاور( کرائم رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے رکن کو قید و سرمانہ کی سزا سنا دی ۔تفصیلات کےمطابقسی ٹی ڈی مردان ریجن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کی ملکیتی ایمبولینس جسکا ڈرائیورشمس الحق ولد ٖفضل الحق سکنہ حنجرے شکور مندنی چارسدہ مذکورہ ایمبولینس کے ذریعے کالعدم تنظیم کیلئے مالی امداد و معاونت کرتا ہے۔ جماعت الدعوہ تنظیم و زیر استعمال گاڑی بحوالہ نوٹیفیکیشن نمبری 2019(1)271 و چھٹی انگریزی مبر3/24-SO(S-I)/HD/2020/FATFکالعدم قرار دیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا کالعدم تنظیم کا ممبر ہے- جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوکر مقدمہ میں جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کرکے ملزم کے خلاف ثبوت اکھٹے کئےگئے اور چالان مکمل عدالت ATC بھجوایا گیا۔ 10.11.2021کو عدالت انسدادی دہشت گردی مردان ریجن نے ملزم بالا پر جرم ثابت ھونے پر مجموعی طور 7سال قید اور30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
تازہ ترین