• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، ڈاکٹر فائزہ رشید

پشاور ( نمائندہ خصوصی)قومی وطن پارٹی کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ رشید نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی حکومت نے غریب عوام کو اشیائے خوردونوش اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا تحفہ دے دیا جبکہ دوسری جانب حکمران جماعت عوام کو ریلیف یا ان کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے اپنی کمیشنوں کو بڑھانے اور کرسیوں کو بچانے کے چکروں میں لگے ہوئے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام گزشتہ 3 سالوں سے حکومت کے بتائے اور سنائے ہوئے سبز باغات کو حقیقت میں بدلنے کا انتظار کر رہے ہیں مگر افسوس کہ حکمراں جماعت نہ انصاف کرسکی اور نہ عوام کے ساتھ کیئے گئے اپنے نعرے اور وعدے پوری کرسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب عوام حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لینگے حکومت کے پاس مہنگائی اور بے روزگاری کو ختم کرنے کے لئےکوئی پالیسی نہیں اور ملک کو ان تمام بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل قومی وطن پارٹی کے پاس ہے ۔
تازہ ترین