• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے پراپرٹی ڈیلرز بری طرح متاثرہورہے، ڈیلرزایسوسی ایشن

پشاور( وقائع نگار)متحدہ پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہاہے کہ کوروناسے پوری دنیاکی طرح پراپرٹی ڈیلرزبھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں،دوسری جانب خانہ کاشت کے انتقال پرپابندی نے رہی سہی کسرپوری کردی ہے،جس کی وجہ سے پراپرٹی ڈیلرزمعاشی زبوحالی کاشکارہیں، ان خیالات کااظہار فیڈریشن کے صدرسردارطاہرمحمودنے واپڈاٹائون میں نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرمتحدہ پراپرٹی ڈیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالطیف بٹ،صدرحاجی یونس،جنرل سیکرٹری نقیب خان اورآل پاکستان پراپرٹی ڈیلرزکے سینئرنائب صدرڈاکٹرمحراب بنگش نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں طویل عرصہ تک دہشتگردی کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوچکی ہیں،حالات کچھ سازگارہوئے توکورونانے پنجے گاڑھ لئے، دوسری جانب حکومت کی طرف سے خانہ کاشت کے انتقال پرپابندی سے اسٹیٹ ایجنسیوں کوناقابل تلافی نقصان پہنچ رہاہے بلکہ یہ عوام کیساتھ بھی سراسرناانصافی ہے،انہوں نے مطالبہ کیاکہ خانہ کاشت کے انتقال سے فوری طورپرپابندی ہٹائی جائے جس سے عوام اورپراپرٹی ڈیلرزکوفائدے کیساتھ حکومتی ریونیوبھی میں کروڑوں روپے کااضافہ ہوگا ۔
تازہ ترین