انگلینڈ اور ویلز میں دکانیں، جم، ہیئر ڈریسرز، بیوٹی سیلون کھل گئے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ اور پبس کو باہر بیٹھنے والوں کو فوڈ، ڈرنک فراہمی کی اجازت دیدی گئی ہے۔ چڑیا گھر، تھیم پارکس، ڈرائیو ان سنیما بھی کھل گئے۔
جس کے بعد ایسٹر بریک کے سبب بچے، والدین کے ہمراہ چڑیا گھر اور تھیم پارک پہنچ گئے۔ ایک ہی خاندن کے افراد سیلف کنٹین اکاموڈیشن والی ہالیڈے کرسکیں گے۔ لائبریریاں اور کمیونٹی سینٹرز بھی کھل گئے۔ شادی میں 15 افراد شریک ہوسکیں گے۔
میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کئیر ہومز کے رہائشیوں سے دو وزیٹرز ملاقات کرسکیں گے۔ لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کے تیسرے مرحلے کا آغاز 17 مئی سے ہوگا۔ 17 مئی سے دو گھرانوں کے 6 افراد گھر کے اندر بھی ملاقات کرسکیں گے۔ تیسرے مرحلے میں ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانا بھی ممکن ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے کورونا کی تمام پابندیاں 21 جون سےختم کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔
دریں اثنا دکانیں کھلنے کے بعد لوگوں کی قطاریں لگ گئیں اور آرنلڈ شاپنگ سینٹرز میں ہجوم رہا، جس کے بعد پولیس طلب کرلی گئی۔