• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے 842 نئے مریضوں کی تشخیص، 11 کا انتقال، وزارت صحت

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 842 نئےکیسز سامنے آئے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 277 ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ اس دوران 11 مریض انتقال کرگئے، یوں مملکت میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 950 ہوگئی ہے۔ 


وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 706 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 84 ہزار 27 ہوگئی۔

تازہ ترین