• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیرخارجہ نیٹو اتحادیوں سے مشاورت کیلئے آج برسلز پہنچیں گے

کراچی (نیوزڈیسک) امریکی وزارت خارجہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ انتونی بلنکن آج برسلز پہنچیں گے جہاں وہ وزیر دفاع لائڈ آسٹن کے ہمراہ نیٹو اتحادیوں سے مختلف امور پر مشاورت کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ جمعرات تک یورپی ممالک کے مختلف ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور انہیں امریکی وعدوں کی یقین دہانی کروائیں گے، جب کہ باہمی مقاصد کے حصول کے لیے الائنس کی اہمیت پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

تازہ ترین