• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں پہلا روزہ ایک ہی دن ہوگا؟،احوال آج ”جیو پاکستان“ میں دیکھیے

کراچی (جنگ نیوز) شوکاز نوٹس نے اثر دکھا دیا، پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم چھوڑ دی۔ اس اہم موضوع پر منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔ اِدھر ”کورونا“ کی تیسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ہے لیکن حکومتی اقدامات پہلے سے کہیں زیادہ نرم دکھائی دے رہے ہیں۔ ”ڈسکہ انتخابات“ فافن کے نزدیک آئیڈیل ہیں کیا عام انتخابات کیلئے اچھا ماڈل مل گیاہے؟۔ بچوں کے خلاف جرائم بڑھتے ہی جارہے ہیں، معاشرہ حل چاہتا ہے تو وجوہات بھی ڈھونڈنا ہوگی اور ”رویت ہلال کمیٹی“ رمضان کا چاند دیکھنے بیٹھے گی، خدا کرے ملک بھر میں پہلا روزہ ایک ہی دِن ہو۔اِن تمام موضوعات کو بھی صبح9 بجکر5منٹ پر ”جیو پاکستان“ کے مختلف سیگمنٹس میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔

تازہ ترین