• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے کی ٹوئیٹر کو عدلیہ کیخلاف ہتک آمیز مواد ہٹانے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئیٹر کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کیخلاف توہین آمیز ٹوئٹس اور رجحانات (ٹرینڈز) کو فوری طور پر بلاک اور ہٹایا جائے۔ ٹوئیٹر کو خصوصی طور پر بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے مواد یا رجحانات (ٹرینڈز) کی موجودگی آزادی اظہار کی تعریف کے زمرے میں نہیں آتی لہٰذا اسے فوری طور پر ہٹایا جانا چاہئے اور توہین عدالت سے متعلق مواد اتھارٹی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ پلیٹ فارم کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد کو ہٹانے کے لئے پی ٹی اے کی درخواستوں پر مؤثر اور فوری طور پر کارروائی کرے۔ پی ٹی اے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو معاونت و سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے بشرطیکہ وہ ملکی قوانین پر عمل پیرا رہیں۔

تازہ ترین