• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی مفاد میں قانون سازی ،کمیٹی ارکان متحرک کردار ادا کریں، قائمہ کمیٹی

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بر ائے کا بینہ سیکر ٹیر یٹ نے سول سرونٹس (تر میمی ) بل 2021کا جائزہ لینے کے بعد بل پر غور اگلے اجلاس تک موخر کر دیا ہے۔ کمیٹی نے رائے دی کہ تر میم جمہو ریت کی روح کے مطابق کی جا ئے اور عوام کے متحرک کردار کو پیش نظر رکھا جا ئے ،عوامی مفاد میں قانون سازی ،کمیٹی ارکان متحرک کردار ادا کریں ۔ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئر پرسن کشور زہرہ کی زیرصدارت ہو ا سول سرونٹس تر میمی بل 2021بل پر غور موخر کردیا گیا۔کشور زہرہ نے ا س موقع پر کہا کہ عوامی مفاد میں قانون سازی کا تقاضا ہے کہ کمیٹیوں کے ممبران متحرک کردار ادا کریں۔

تازہ ترین