• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر خان ترین ایک فرد نہیں سوچ کا نام ہے ،پی ٹی آئی

کوئٹہ(این این آئی) جہانگیر خان ترین ایک فرد نہیں ایک سوچ کا نام ہے جنہوں نے سیاست کے میدان میں عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مثالی کردار ادا کیا جسکا تذکرہ وزیراعظم عمران خان نے متعدد بار کیا پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جہانگیرخان ترین پی ٹی آئی کا سرمایہ ، فخر اور وزیراعظم کے بعد سب سے فالور رکھنے والی شخصیت ہے اور پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے ذاتی مفادات، سیاسی حلقہ نہ ہونے اور بیماری کے باوجود دن رات انتھک محنت کی اور بالآخر پی ٹی آئی کو اقتدار اور عمران خان کو وزیراعظم بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا اپوزیشن کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا کہ وہ پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا کرے یا جہانگیرخان ترین کسی اور
تازہ ترین