• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان میں عوام کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے‘ مولانا عبدالصمد

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما وسابق صوبائی وزیر مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول اوررمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے روزمرہ کی اشیاء عوام کی دسترس سے دور ہوگئیں ،بے لگام مہنگائی اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،آئے روز اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے ،رمضان المبارک میں عوام کو خصوصی ریلیف کی ضرورت ہے اس سلسلے میں حکومت خصوصی پیکیج کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے عوام اس مہینے میں خصوصی عبادات کا اہتمام کریں ۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری بھی غریب عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے۔
تازہ ترین