• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کیچ کے علاقے پیرانی لمب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کوئٹہ(این این آئی) ایف سی بلوچستان (سائوتھ) کی جانب سے ضلع کیچ کے علاقے پیرانی لمب میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا مفت طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ادویات فراہم کی گئیں کیمپ کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 182افراد کا معائنہ کیا گیا جن میں سے بیشتر کو وائرل اور پانی سے پھیلنے والے امراض کی تشخیص ہوئی مریضوں کو ادویات بھی فراہم کی گئیں جبکہ پا ک فوج کے ریچ آئوٹ پروگرام کے تحت صوبے کے مزید دور دراز علاقوں میں مزید میڈیکل کیمپوں کا بھی انعقادکیا جائیگا ۔
تازہ ترین