• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا؟ عامر خان نے بتادیا

بھارتی اداکار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر لب کشائی کردی۔ 

دونوں اسٹارز اب ایک ساتھ اپنی نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں نظر آئیں گے جبکہ اس سے قبل ’تھری ایڈیئٹس‘ میں بھی دونوں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ 

غیر ملکی فلم فوریسٹ گمپ کا ہندی ری میک لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کورونا وائرس کے باوجود جاری رہی۔ 

اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں عامر خان نے کہا کہ جہاں پوری دنیا کورونا وائرس سے لڑ رہی تھی، اس وقت ہم کورونا اور کرینہ سے نبرد آزما تھے۔ 

انھوں نے بتایا کہ جب کرینہ کپور حاملہ ہوئیں تو وہ ہمارے لیے ایک نیا مسئلہ بن گیا، یوں سمجھیں کہ اب تیز ہوا کا جھونکا ہمیں دوسری جانب لے گیا۔ 

اپنی نئی فلم سے متعلق عامر کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ فوریسٹ گمپ کو بطور اسکرپٹ پسند کرتا رہا ہوں، یہ ایک بہترین کہانی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ میں اکثر فلم ڈائریکٹر سے مذاق کرتا رہتا ہوں کہ جیسے ہی ہم نے یہ فلم لی، اس کے بعد سے ہماری زندگی ایک پَر کی طرح کی مانند ہوگئی، مختلف سمت سے آنے والی ہوا ہمیں اِدھر اُدھر اڑا دیتی ہے، اور ہم یہ دیکھنے کی کوشش کر رہیں کہ فلم کے ختم ہونے تک ہم کہاں جاکر ٹھہریں۔

تازہ ترین