• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر ایئرلائن کی کینیڈا سے قاہرہ کی پرواز میں بچے کی پیدائش

مصر ایئرلائن کی کینیڈا سے قاہرہ کی پرواز میں سوار خاتون نے جہاز کی مسافر میڈیکل کی طالبہ کی مدد سے بچے کو جنم دیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کینیڈا کے انجامینا ایئرپورٹ سے قاہرہ کے لیے ٹیک آف کرنے کے کچھ دیر بعد مصر ایئرلائن کی پرواز کی 27 سالہ حاملہ خاتون کلثومہ محمد کی طبیعت خراب ہوگئی۔

میڈیکل ایمرجنسی کی آگاہی دینے پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو مصر کے اسوان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہدایت کی۔

تاہم دوران پرواز جہاز کے عملے نے خاتون کو سنبھالا، عملے نے طیارے میں سوار مسافروں میں سے کسی کے ڈاکٹر ہونے کے بارے میں استفسار کیا تو میڈیکل کی طالبہ لیلیٰ محمد ابوبکر نے خود کو میڈیکل ایمرجنسی میں رضاکارانہ طور پر مدد کیلئے پیش کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ طیارہ اس وقت سوڈان کے اوپر پرواز کر رہا تھا کہ خاتون نے بیٹے کو جنم دیا۔

میڈیکل کی طالبہ لیلیٰ محمد ابوبکر نے جہاز میں فلائٹ اٹینڈینٹ کی مدد سے زچہ اور بچہ کی جان بچانے میں مدد کی۔

پرواز اسوان ایئرپورٹ پر اتری تو ماں اور نوزائیدہ بچے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے زچہ اور بچہ کو صحت مند قرار دے دیا۔

ایئر لائن کی جانب سے میڈیکل کی طالبہ کا شکریہ ادا کیا گیا اور زچہ و بچہ کی خوب آؤ بھگت کی گئی۔

تازہ ترین