• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روینا ٹنڈن اور اکشے کھنہ پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن اور اکشے کھنہ پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روینہ ٹنڈن پہلی مرتبہ اکشے کھنہ کے ساتھ کسی پراجیکٹ کا حصہ بنیں گی اور یہ دونوں اداکار ویب سیریز ’لیگیسی‘ میں ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویب سیریز لیگیسی میں ہدایتکاری کے فرائض وجے گٹ نبھائیں گے اور اس کی شوٹنگ مختلف ممالک میں کی جائے گی۔

ویب سیریز لیگیسی بھارتی ہدایتکار وجے گٹ کی ہدایت میں بننے والا پہلا پراجیکٹ ہے۔

روینہ ٹنڈن نے انسٹاگرام پر ویب سیریز سے متعلق خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔جبکہ اکشے کھنہ بھی ویب سیریز کے حوالے سے خاصے پرجوش نظر آتے ہیں۔


اکشے کھنہ کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ایک ایسی انڈسٹری کے لیے کام کرنا باعث خوشی ہے جو ہماری حدود کو چیلنج کرتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ لیگیسی میری پہلی ویب سیریز بننے جارہی ہے۔

تازہ ترین