پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ چاہے کتنا بھی اندھیرا ہوجائے لیکن سورج دوبارہ نکلتا ہے۔
صبا قمر نے اپنے لاکھوں مداحوں کے لئے انسٹاگرام پر حوصلہ افزا پیغام جاری کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ ٹوٹی ہوئی چیز کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور تکلیف کا مداوا بھی کیا جاسکتا ہے۔
صبا قمر کے پیغام کو انکے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔