• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز پر اب ڈنڈے سے عمل کرایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو تکلیف پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افسر شاہی کا بھی احتساب ہوگا، عوام کو ریلیف دینے میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کو فارغ کردیا جائے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر اب ڈنڈے سے عمل کرایا جائے گا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین جدوجہد کا حصہ رہے ہیں، جس پر انگلی اٹھی ہے وہ جواب دے۔ تحقیقاتی ادارے اگر انہیں کلین چٹ دیں تو کوئی اعتراض نہیں۔

تازہ ترین