• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک کا آغاز، لاکھوں افراد نے پہلی نماز تراویح ادا کی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کا چاند منگل کونظر آتے ہی ملک بھرکی طرح کراچی سمیت سندھ بھرمیں روح پرور مناظر دیکھے گئے، اور عوام نے اس با برکت مہینے کی مناسبت سے یک دوسرے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ہی پہلی نمازتراویح کی ادائیگی کے لیے مساجد کا رخ کیا۔رمضان المبارک کے آغاز پرکراچی کی چھوٹی اوربڑی ہزاروں مساجد میں نماز تراویح کیلیے خصوصی انتظامات کیے گئے تاہم کورونا ایس اوپیز کے تحت نماز تراویح کے اجتماعات مساجد تک محدود کردیے گئے،عیدگاہوں، پارکوں اورمیدانوں میں نمازترایح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی تاہم بعض شادی لان اورکمیونٹی سینٹرز میں بھی تراویح کے انتظامات کی اجازت دی گئی۔ بعض مساجد اور مقامات پر خواتین نے بھی نماز تراویح ادا کی کراچی میں نماز تراویح کے بڑے اجتماعات نیومیمن مسجد بولٹن مارکیٹ،جامع مسجد آرام باغ، جناح مسجد برنس روڈ، گلزار حبیب سولجربازار، فیضان مدینہ سبزی منڈی، تھانوی مسجد جیکب لائن، میمن مسجد مصلح الدین گارڈن، جامع مسجد امجدیہ عالمگیر روڈ، ایکسپو سینٹر، خالقدینا ہال، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، مسجد بیت المکرم گلشن اقبال، جامعہ بنوری ٹاؤن، دارالعلوم کراچی، جامعی اسلامیہ کلفٹن ،مسجد ابو بکر کلفٹن،سبیل والی مسجدسلطان مسجد ڈیفنس، مدنی مسجد عزیزآباد، فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد، طوبی مسجد ڈیفنس، جامع مسجد کنزالایمان گرومندر و دیگر مساجد میں منعقد ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے پہلی نماز تراویح ادا کی۔

تازہ ترین