• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی جذبات کا سیاسی استعمال روکنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ہیڈکوارٹرز رینجرز سندھ میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چو ہدری نے کی،اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز،ویسٹ، ایسٹ، ساؤتھ اور سی آئی اے،پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، اس موقع پر سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں وہ تمام اقدامات زیر بحث آئے جن کے ذریعے حکومتی احکامات اور ہدایات کو بروئے عمل لایا جا سکے، مذہبی جذبات کو سیاسی استعمال سے روکنے کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی اور اس عز م کا اعادہ بھی کیاگیا کہ تمام قانونی ذرائع کے استعمال کے ذریعے عام آدمی کو کسی قسم کی ایسی تکلیف اور پریشانی سے بچایا جائے جو شاہراہوں، کاروبار اور ٹرانسپورٹ کے بند ہونے سے پیدا ہو سکتی ہیں۔

تازہ ترین