• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ صیام میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام کیلئے اقدامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیا کی کی مناسب قیمت پر فراہمی اور قیمتیں کنٹرول کر نے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں، کمشنر کراچی نوید شیخ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ماہ رمضان مین قیمتیں چیک کرنے کنٹرول کرنے اور مناسب قیمت پر اشیا کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں اہم فیصلے کئے گئے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنر ز ماہ رمضان میں شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوںکو منا سب قیمت پر فراہمی کے خصوصی اقدامات کریں گے اور ناجائز منافع خوری کو روکیں گے تمام اسسٹنٹ کمشنرز تمام مختار کار اور ڈپٹی کمشنرزخو دقیمتیں چیک کریں گےاور کارروائی اور جرمانے کی رپورٹ ہر روز کمشنر کراچی کو پیش کریں گے،کمشنر نے کہا کہ جو دکاندار سرکار ی نرخ کی خلاف ورزی کرے یا ناجائز منافع خوری کا مرتکب ہو اس کے خلا ف قانونی کارروائی کی جاے، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون اسد علی خان ایڈیشنل کمشنر ٹو جواد مظہر ، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر نے شر کت کی۔

تازہ ترین