• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران کراچی کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھتے، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاہے کہ حکمران کراچی کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھتے، بلکہ صرف مال جمع کرنا جانتے ہیں،”حقوق کراچی تحریک“کا مقصد صرف انتخابات جیتنا نہیں بلکہ شہریوں کے مسائل بھی حل کروانا ہے، بلدیہ ٹاون کی نشست این اے 249 پر ضمنی انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی یہ علاقہ تمام پارٹیوں کا پسندیدہ حلقہ بن گیا، آج تمام پارٹیوں کو بلدیہ ٹاون یاد آگیا، بستی کے عوام جان لیں کہ 29 اپریل کے بعد بلدیہ ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے سوا کوئی پارٹی نہیں آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت جاری ”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں ”حق دو بلدیہ ریلی“حب ریور روڈ پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی کا آغاز حب ریور روڈ سے ہوا ریلی کے شرکا ء موٹر سائیکلوں، بسوں اور ٹرکوں پر سوار تھے۔ حافظ نعیم نے کہاکہ بلدیہ ٹاون میں ٹینکر مافیا کا راج ہے، حکومتی جماعتوں کے عہدیداروں کی ملی بھگت سے علاقے کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جارہا۔کراچی کی جعلی مردم شماری کے نتیجے میں شہریوں کو جائز حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین