• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی جماعت سے کئے گئے معاہدے پر عملدرآمد کرنا چاہیے، ثروت اعجاز

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہےکہ حکومت نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے قرارداد پارلیمنٹ میں جمع نہ کروا کر وعدہ خلافی کی ہے، ملک کے عوام چاہتے ہیں فرانس کے خلاف پاکستان کو ریاستی سطح پر سخت جواب دینا چاہیے،یورپ کی لارجر بینچ نے کسی مذہب کے شعائر کے خلاف بولنے کو جرم قرار دیا، پاکستان اقوام متحدہ میں فرانس کی ریاستی سرپرستی مں شعائر اسلام کی توہین کے خلاف قانون سازی کیلئے زور ڈالے ،او آئی سی شعائر اسلام کی شان میں گستاخی کو روکنے اور عالمی سطح پر دباؤ بڑھانے کیلئے مسلم ممالک کا اجلاس طلب کرے،پر امن احتجاج پر فائرنگ کرنا کھلی دہشت گردی ہے، تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی بلاجواز گرفتاری لمحہ فکریہ ہے فوری رہا کیا جائے، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ ہے کہ اس حساس معاملے کا نوٹس لیں،حکومت اگر کسی جماعت سے معاہدہ کرتی ہے تو اُس پر عملدرآمد کرنا چاہیے،پر امن افراد پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت کے منفی فیصلے سے عوام کو دکھ پہنچا ہے،حکومت طاقت کے بجائے مذاکرات کا راستہ ہموار کرے، طاقت کا استعمال کسی طور کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

تازہ ترین