• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے پھیلاؤ نے حفظان صحت کے اصولوں کی اہمیت واضح کردی، سعدیہ راشد

کراچی (پ ر) مہلک وبا کورونا کے پھیلائو نے پینے کے صاف پانی، حفضان صحت، نکاسی آب اور بقائے صحت کے اصولوں کی اہمیت مزید واضح کردی ہے، ہمارے معاشرے میں ان سہولتوں کی عدم دستیابی لمحہ فکریہ ہے، جس پر پورے معاشرے کو عملی اقدامات لینے ہوں گے، ان خیالات کا اظہار ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی صدر سعدیہ راشد نے 29 ویں بین الاقوامی نونہال صحت کانفرنس کے ابتدائیہ کلمات میں کیا ،جو ہمدرد پبلک اسکول اور ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے تعاون سے  منعقد کی گئی۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نےاپنے پیغام میں کہا کہ ہمدرد پاکستان نے شعبہ صحت کی ترقی کو ازخود اپنی ذمہ داری سمجھا ہے ۔اس موقع پر فاطمہ منیر احمد، نونہال مقررین صغریٰ رمضان، اریش فاطمہ، سید عبداللہ رضوی، اتنا حسن، اجوا خان، رامین فاطمہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین