• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے  لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق مقدمہ میں عدم ثبوت و شواہد کی بناپر  لیاری  گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے  فیصلے میں کہا کہ آپ کیخلاف شواہد نہیں، مقدمہ سے بری کیا جاتا ہے۔ کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر جان بلوچ 15 ویں مقدمہ میں بھی بری ہوگئے۔ مقدمے میں سعید پٹھان پہلے ہی بری ہوچکا ہے حبیب جان، نصیر ﷲ لاکھو، اور سجاد کتھری مفرور ہیں۔ عزیر بلوچ کیخلاف مختلف تھانوں میں 61 مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین