• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 15.83 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بجلی کے پنکھوں کی برآمدات میں 15.83 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تافروری 20-2019 کے دوران برآمدات کا حجم ایک کروڑ 46 لاکھ 57 ہزار ڈالر رہا تھا جبکہ جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 21-2020 کے دوران بجلی کے پنکھوں کی برآمدات کا حجم ایک کروڑ 69 لاکھ 77 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران بجلی کے پنکھوں کی قومی برآمدات میں 23 لاکھ 20 ہزار ڈالر یعنی 15.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین