• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال کے 8 ماہ کے دوران بیڈ ویئرز کی برآمدات میں 13.70فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران بیڈ ویئرز کی برآمدات میں 13.70 فیصد اضافہ ہواہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 20-2019 کے دوران برآمدات کا حجم ایک ارب 59 کروڑ 78 لاکھ 68 ہزار ڈالر رہا تھا جبکہ جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 21-2020 کے دورا ن بیڈ ویئرز کی برآمدات سے ایک ارب 81 کروڑ 68 لاکھ 82 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران بیڈ ویئرز کی قومی برآمدات میں 21 کروڑ 90 لاکھ14 ہزار ڈالر یعنی 13.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین