• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوویڈ: چرچ پر گڈ فرائیڈے سروس روکنے پر پولیس کا اظہار افسوس

لندن ( پی اے ) پولیس نے کہا ہے کہ جب کوویڈ۔ 19 پابندیوں کی خلاف ورزی پر مجبورا گڈ فرائیڈے سروس بند کردی گئی تو انھیں اس تکلیف پر قلبی افسوس ہوا۔ در اصل میٹ پولیس افسران نے کچھ عبادت گزاروں کو بغیر کسی ماسک کے دیکھا جنہوں نے بلہام ہائی روڈ ، لندن کے کرائسٹ دی کنگ پر سماجی فاصلہ بھی اختیار نہیں کیا تھا۔چرچ کے اندر جماعت سے خطاب کرنے والے افسران کی ویڈیو آن لائن گردش کرتی رہی۔سراغ رساں سپرنٹنڈنٹ اینڈی واڈے نے ماس آن سنڈےکے بعد شرکا سےبھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ ۔19 کی پابندیاں مذہبی کمیونٹیزکے لئےچیلنج بن رہی ہیں ، لیکن یہ پابندیاں وبا کے دوران کمیونٹیز کو محفوظ رکھنے کے لئے ان کی حفاظت اور سپورٹ کے لئے تشکیل دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ گڈ فرائیڈے کے دن ہونے والے واقعات سے بہت سارے لوگ بہت پریشان تھے اور ہمیں اس پر سخت افسوس ہے ۔سراغ رساں سپرنٹنڈنٹ واڈے نے یہ بھی کہا کہ نیو سکاٹ لینڈ یارڈ میں دونوں افسران اور سینئر رہنماؤں نے واقعہ پر سوچ بچار کر کے اس سے سبق سیکھا ہے۔ واقعہ کے وقت ، چرچ چلانے والے پولش کیتھولک مشن بالہام کے نمائندے نے کہا ، ان کا خیال ہے کہ پولیس نے بغیر کسی وجہ کے اپنا وارنٹ جاری کرتے ہوئے بے دردی کے ساتھ اختیارات سے تجاوز کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ گڈ فرائیڈے کی دوپہر اس چرچ میں پیش آنے والے واقعات سے ہم سب کو شدید غم ہے۔ موجودہ قوانین کے تحت گرجا گھروں ، عبادت خانوں ، مساجد ، گوردواروں ، مندروں اور جلسہ گاہوں میں اجتماعی عبادت کی اجازت ہے۔کسی بھی سروس کے لئے دی گئی اجازت میں تعداد کا تعین اس خطرہ کی تشخیص سے ہوتا ہے جس عمارت میں یہ سروس کی جا رہی ہو۔
تازہ ترین