• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ کی6کونسلز کے اسکولز میں پڑھائی کا آغاز

گلاسگو (نمائندہ جنگ) اسکاٹ لینڈ کی6کونسلز کے اسکولز میں پورا وقت پڑھائی کا آغاز کردیا گیا ، جب کہ بقایا تمام اسکولز بھی ایسٹر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد20اپریل تک کھل جائیں گے۔ بچوں کو اسکولز میں اب دو میٹر کا جسمانی فاصلہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی البتہ ان کو چہرے پر ماسک بدستور پہننا ہوگا، چند دیگر حفاظتی تدابیر مثلاً کمرے میں تازہ ہوا کی آمد اور ہفتے میں دو بار کورونا ٹیسٹ کی سہولت ہوگی۔ دریں اثناء ہاسپیٹلٹی اور ٹورازم کا کاروبار کرنے والوں نے ابھی تک ان سیکٹرز کو نہ کھولنے پر حکومت پر تنقید کی ہے، انگلینڈ میں آئوٹ ڈور پب اور ریسٹورنٹس کھول دئیے گئے ہیں جب کہ اسکاٹ لینڈ میں انہیں دو ہفتہ بعد26اپریل کو کھولا جارہا ہے، ہاسپیٹلٹی اور ٹورازم کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یقیناً عوام کی صحت سب ہی کی پہلی ترجیح ہے لیکن ان کا اصرار تھا کہ اس انڈسٹری کو کھول دینا بالکل محفوظ ہے۔ اسکاٹ لینڈ26اپریل کو لاک ڈائون کی پابندیوں سے نکلنے کے مرحلہ وار پروگرام پر عمل کرتے ہوئے تیسرے مرحلے پر چلا جائے گا جس کے بعد غیر ضروری اشیا کی دکانیں اور دیگر کئی نرمیاں کیے جانے کا امکان ہے لیکن یہ اس صورت حال میں ممکن ہوگا اگر حالات بدستور حکومت کے کنٹرول میں رہیں۔ 
تازہ ترین