• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن نے گالی دی، الفاظ واپس لیں، احترام نہ ہوتا تو بتاتے کون کس کا باپ، پیپلز پارٹی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے احترام کا رشتہ نہ ہوتا تو میں بتاتا کس کا باپ کون ہے، مولانا سے مطالبہ ہے اپنے الفاظ واپس لیں۔ فضل الرحمٰن سے ایسی توقع نہیں تھی انہوں نے گالی دی ہے۔ 

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم آپ کا بغل بچہ نہیں اور نہ ہی کسی بادشاہت کا حصہ ہیں ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہمیں نکال کر کوئی سمجھتا ہے وہ برقرار رہے گا تو ایسا ممکن نہیں۔ 

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز ایک انٹرویو میںرہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ ہماری طرف سے وہ فارغ ہیں۔ وہ کس طرح کہہ سکتے ہیں نہ انہوں نے دوسری جماعتوں سے مشاورت کی اور نہ ہمارا موقف سنا۔

اگر ہم نے اظہار وجوہ کے نوٹس کا جواب نہیں دیا تو آپ کون ہوتے ہیں ۔ یہ جماعت کیا آپ کا بغل بچہ ہے یا آپ کی کوئی ذیلی تنظیم ہے۔ یا کسی بادشاہت کا ایک حصہ ہے جس کے اوپر آپ اکیلے بیٹھ کر فیصلہ کریں گے ہم جو کہہ رہے ہیں وہ اتھارٹی ہے۔اسی رویئے کی وجہ سے تویہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔

ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں ہم رہنا چاہتے ہیں لیکن ہماری کنڈیشن ہم دے چکے ہیں۔ہم پہلے بتا چکے ہیں کہ ان کے عہدیداروں نے ہماری بے عزتی کی ہے ۔ہم پی ڈی ایم کی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں کیونکہ ہماری آپس کے تصادم سے حکومت کو فائدہ ہوگا ۔

پاکستان کا نقصان ہوگا اس وقت پاکستان کو اپوزیشن کے اتحاد کی ضرورت ہے۔ہمیں پی ڈی ایم سے نکالنے کے لئے ن لیگ نے منصوبہ بنایا اعتراف کرلیں۔ 

رہنما پیپلز پارٹی راجہ پرویز اشرف نے بھی ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے اجلاس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی ۔ہمیں پی ڈی ایم کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔

تازہ ترین