• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا بدترین دن، 118افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی تعداد 4318

کورونا کا بدترین دن، 118 افراد جاں بحق، 4318مثبت کیسز 


کراچی، اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) ملک میں کورونا سے رواں سال ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد جاں بحق جبکہ 4318افراد متاثر ہو گئے پنجاب 74، کے پی 32، اسلام آباد 6، بلوچستان 2، آزاد کشمیر میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

سندھ میں 366؍ نئے کیسز رپورٹ ہوئے یکن مسلسل دوسرے روز کوئی انتقال نہیں ہوا،24 گھنٹوں میں 50 ہزار 520 ٹیسٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد رہی۔ 

ادھر محکمہ صحت نے پنجاب کے 16شہروں میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 26اپریل تک توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ 

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50 ہزار 520 ٹیسٹ کیے گئے جسکے نتیجے میں 4 ہزار 318 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فی صد رہی ۔

این سی او سی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث اب تک 15 ہزار 619 اموات ہو چکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 74، کے پی میں 32، اسلام آباد 6، بلوچستان میں 2 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 29 ہزار 920 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے جس میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 267، فعال کیسز کی تعداد 76 ہزار 34 ہے۔ پنجاب حکومت نے کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث 16شہروں میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 26اپریل تک توسیع کردی۔

تازہ ترین