• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، افطار کے بعد مارکیٹیں نہیں کھلیں گی، نیا نوٹیفکیشن جاری

سندھ، افطار کے بعد مارکیٹیں نہیں کھلیں گی، نیا نوٹیفکیشن جاری


کراچی(ٹی وی رپورٹ)محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں صوبے بھر میں نافذ پابندیوں میں 16 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔

کورونا ایس او پیز کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک جاری رہیں گے جبکہ جمعہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورینٹس میں آؤٹ ڈور سروس کی اجازت رات 10 بجے تک ہوگی۔

تفریحی پارکس، سینما، مزارات مکمل طور پر بند ہوں گے جب کہ شادی بیاہ کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات سماجی، سیاسی، ثقافتی، کھیلوں، میوزیکل اور مذہبی تقریبات پر پابندی ہوگی۔ 

اس کے علاوہ سرکاری اور نجی دفاتر میں پالیسی کے تحت اسٹاف کی حاضری 50 فیصد ہوگی۔

تازہ ترین