• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان اور بولان میں فورسز کی کارروائیاں، 5دہشتگرد ہلاک


راولپنڈی، کوئٹہ ( نیوزایجنسیاں )جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگردپیر عرف اسد ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے شہر لدھا میں آپریشن کیا گیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد پیر عرف اسد مارا گیا۔ 

دہشتگرد پیر عرف اسد 2006 سے ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا اور اس نے ٹی ٹی پی بیت اللہ محسودگروپ میں شمولیت اختیارکی۔ 

وہ حکیم اللہ محسود کی موت کے بعد شہریار محسود گروپ میں شامل ہوگیا اور سکیورٹی فورسزکیخلاف دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔

تازہ ترین