• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتوکی ،لودھراں اوراٹک میں کم لاگت گھروں کاسنگ بنیادرکھیں گے،محمودالرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد پتوکی، لودھراں اور اٹک میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ،انہوں نے ان خیالات کااظہارپنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ جنرل سیکرٹری پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب، بورڈ ممبر امتیاز شیخ اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ وزیراعظم نے لاہور میں ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جس کے تحت 35ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ صوبے کی دیگر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو بھی اپنے زیرانتظام شہروں میں ایل ڈی اے اپارٹمنٹس کی طرز پر منصوبے شروع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھاٹا میں پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپرز کی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کا کام بھی ترجیحی بنیادوں پرکیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین