• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین سفارتی تعلقات کی تقریبات ، مضمون نویسی کے مقابلوں کاآغاز

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چین کے لاہور قونصلیٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے اشتراک سے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70سالہ تقریبات کی مناسبت سے مضمون نویسی کے مقابلوں کا آغاز ہوا۔ کورونا کے باعث ورچوئل تقریب ہوئی ۔ چیئرمین محمد مہدی اور صدر یاسر حبیب خان کی سربراہی میں مقابلہ ہوا۔چین کے لاہور قونصلیٹ کے ڈپٹی قونصل جنرل مسٹر پنگ زینگ وی(Peng Zhengwe) نے کہا کہ مضمون نویسی کے مقابلوں میں کامیاب رہنے والوں کو کیش انعامات اورتعریفی اسناد دی جائیں گی ۔ باہمی اشتراک سے ایسے مقابلے پورے سال جاری رہیں گے ، یہ اوپن مقابلہ ہے جس میں پاکستانی طلبہ ، پروفیشنلز خاص طو رپر خواتین ، معذور افراد ، خواجہ سراء ، اوور سیز پاکستانیزاور پاکستان کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے خصوصاً جنوبی پنجاب ، بلوچستان ، فاٹا اور گوادر کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلوں کا مقصد پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کو عوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے ۔
تازہ ترین