• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان شروع ہوگیا،اشیائے خورونوش ناپید ہیں،ن لیگ

لاہور ( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ رمضان المابرک شروع ہوگیا ہے اور حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے اشیاءخوردو نوش بازار سے یا تو ناپید ہیں یا پھر دستیاب نہیں ہیں،مہنگا ئی سے عوام تنگ ہے چینی عوام کو نہیں مل رہی نیازی سرکار کے دن گنے جا چکے عوامی فلاح کے دن جلد آئیں گے۔ عوام اب نالائق حکمرانوں کو راہ فرار اختیار کرنے نہیں دے گی خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی رہنماو ں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز ،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین